ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ ہوا ہے، اس واقعہ میں 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
دھماکہ ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار جائَ وقوعہ پہنچ گئے، اس دوران پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ادھر بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس کا دھماکہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت، شواہد اور دیگر معلومات اکٹھے کر رہے ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments