شاہ فرمان سینئر مشیر مقرر

شاہ فرمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر

ویب ڈیسک: سابق گورنر شاہ فرمان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر کردیاگیا ۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے شاہ فرمان کی تقرری کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیاگیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق شاہ فرمان سیاسی امور کیلئے بطور سینئر معاون خدمات سر انجام دیں گے۔
شاہ فرمان کابینہ اجلاسوں میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  شبقدر میں دو نوجوان بھائِی ڈوب گئے، ایک نعش برآمد