ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہو گئے ۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں لیکن تنخواہ سے بجلی کا بل جمع نہیں کر سکتا ۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گھر پر سولر لگا ہوا ہے پھر بھلی بل اتنا آتا ہے کہ تنخواہ سے ادائیگی ممکن نہیں ہوتی ۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کا یہ حال تو باقی عوام کا کیا حال ہوگا ۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میرے سمیت تمام لوگ بجلی کے موجودہ ناروا بلوں سے تنگ ہیں ۔