آئینی ترامیم میں مولانا کو آن

آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے جے یو آئی کے بغیر اگر حکومت نمبر پورے کر بھی لے تو یہ درست نہیں ہوگا، حکومت کو آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت قانون میں جو ترامیم کرنے جا رہی ہے اس میں مولانا فضل الرحمان کی مشاورت لازمی ہے، ان کے بغیر یہ اقدام درست نہ ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان رہائش گاہ پہنچا تھا، اس دوران اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی چند روز قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچا تھا، ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے، پارلیمان میں اشتراک اور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ابھی تک آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار نہیں ہوا، ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اسی کا حصہ رہیں گے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جمیعت کو اپنی آئینی ترامیم لانے کا کہنا اسی بات کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے جے یو آئی کے بغیر اگر حکومت نمبر پورے کر بھی لے تو یہ درست نہیں ہوگا، حکومت کو آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے، مشران کا قیام امن کا مطالبہ