صحافی برادری کی دل شکنی مقصد

صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اسی لئے میڈیا پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے، ان کی تنقید ہم مثبت انداز میں لیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں نے اپنی تقریر میں چند مخصوص صحافیوں کا ذکر کیا تھا، اس سے میرا مقصد پوری صحافی برادری کی دل شکنی نہیں تھی، اس بات کی وضاحت کرچکا ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحافیوں کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے اور اس کی روشنی میں اپنی اصلاح کریں گے۔ بارات اور ڈھول لے کر لاہور جانے کی بات محاورے کے طور پرکی تھی لیکن میری بات کا غلط مطلب نکالا گیا۔
کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میری بات کو سوشل میڈیا پر جو رنگ دیا جا رہا ہے وہ اسلام اور شریعت میں درست نہیں، صارفین سے کہوں گا کہ اس طرح کی غیر اخلاقی پوسٹوں سے اجتناب کریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، شخصی اختلاف اور کسی پالیسی پر اعتراض ہوسکتا ہے لیکن اس کا مقصد اداروں کو کمزور کرنا نہیں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے لندن روانگی کا امکان