نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری

سینیئر رہنما نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ مقرر

ویب ڈیسک: سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے سینیئر رہنما نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔
حزب اللہ سربراہی کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا نیا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اور ان کے بھی داماد ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3 مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔
یاد رہے حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ ان کی شہادت کی تصدیق حزب اللہ نے کر دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت اور لبنان کے دفاع کیلئے جہاد جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے سینیئر رہنما نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری