آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف

آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ ساڑھے 11 بجے آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔
یاد رہے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 17 مئی 2022 کو فیصلہ سنایا تھا۔ اس دوران آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ 2-3 کی اکثریت سے دیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اس موقع پر اختلاف کیا تھا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے فیصلے کے خلاف پہلے سے ہی نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت سے عدم استحکام مزید بڑھے گا: پاکستان