امریکا میں تباہ کن سمندری طوفان

امریکا میں تباہ کن سمندری طوفان ہیلن سے 90 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکا میں تباہ کن سمندری طوفان ہیلن سے 90 افراد ہلاک ہو گئے۔ سمندری طوفان کے باعث امریکا کی 5 ریاستوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ انہی حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
امریکا میں تباہ کن سمندری طوفان ہیلن سے متاثرہ 5 ریاستوں میں فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا، ساؤتھ اور نارتھ کیرولینا شامل ہیں۔
ان ریاستوں میں طوفان کے باعث کئی سڑکیں اور پل تباہ جبکہ لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، اور بے سروسامانی کی حالت میں ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس سمندری طوفان کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارشوں سے کئِی حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں جہاں ایک طرف 90 افراد ہلاک ہوئے، وہیں متعدد افراد زخمی بھِی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے، سیل فون کے ٹاور گرنے سے لوگوں کا اپنے پیاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ طوفان سے پانچوں ریاستوں میں اب تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ 15 سے 100 بلین ڈالرز کے درمیان ہو سکتا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ مواصلاتی نظام کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی پارلیمنٹ کے پاس آئینی ترامیم کا حق نہیں، مولانا فضل الرحمن