گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

تھانہ آئی نائن میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ویب ڈیسک: تھانہ آئی نائن میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، ملزم تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت درج مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں فیصل جاوید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
حیدر بن مسعود، عامر محمود کیانی اور فیصل جاوید اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی امین گنڈاپور سمیت عمر تنویر اور واثق قیوم پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ سردار علی امین اور واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
بعدازاں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  دیت کی رقم میں اضافہ : 81لاکھ 3ہزار 955روپے مقرر