پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

پشاور: خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں ڈیزل پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 2 سے 14 روپے تک کمی کے احکامات جاری کئے گئے ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پشاور سے کوہاٹ تک کوچ 170، اے سی بس کا کرایہ 183 روپے، پشاور سے مردان کوچ 151 جب کہ اے سی بس کا کرایہ 163 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے چترال تک کوچ 953، اے سی بس کا کرایہ 1026 روپے، پشاور سے ڈی آئی خان تک کوچ 835، اے سی بس کا کرایہ 899 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔
اسی طرح پشاور سے ایبٹ آباد تک کوچ 509 جب کہ اے سی بس کا کرایہ 548 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال، پارلیمانی رہنماﺅں کا ان کیمرا اجلاس ملتوی