سیلاب امداد کا غلط استعمال

سیلاب امداد کا غلط استعمال: امریکہ نے بلاول کا بیان کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک: امریکہ نے وفاقی حکومت پر سیلاب امداد کے غلط استعمال کا الزام عائد کرنے سے متعلق بلاول کے بیان کا نوٹس لے لیا ۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکا بلاول بھٹو کے 400 ملین ڈالر کی سیلابی امداد کے غلط استعمال کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا میں جہاں بھی امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالرز استعمال ہوتے ہیں اور جہاں فوری انسانی مفادات کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، امریکا ایسے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔
امریکی ترجمان نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس ایڈ کے پاس امداد کے استعمال کے طریقہ کار کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے سخت نظام موجود ہیں، اور اگر یہ امداد غلط استعمال ہوئی تو اسے روک دیا جائے گا۔
ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکا ہمیشہ سے ایسے فنڈز کی سخت نگرانی کے عمل پر زور دیتا آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے دنوں کہا تھا کہ ورلڈ بینک نے سیلاب زدگان کے لیے 400 ملین ڈالر کا قرضہ اور امداد دی لیکن وفاقی حکومت نے یہ رقم اپنے پاس رکھی جو مختلف منصوبوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر میں حکومت کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ فنڈز مناسب طریقے سے مختص کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ