چاہے دو دن لگ جائیں

چاہے دو دن لگ جائیں ہر صورت ڈی چوک احتجاج کرنا ہے، عمران خان کی ہدایت

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ چاہے دو دن لگ جائیں ہر صورت ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کرنا ہے۔ بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم نے علی امین گنڈاپور کو بانی چیئرمین کا پیغام پہنچایا۔
بانی چیئرمین کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں علی امین گنڈاپور ہر حال میں ڈی چوک پہنچیں گے، چاہے دو دن کیوں نہ لگ جائیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے احتجاج کی حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  بینچ پٔر تحفظات، بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کابائیکاٹ کر دیا