ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا

ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست اپنائے ہوئے ہے، مسلم لیگ ن سرکاری وسائل اور قومی اداروں کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے اور تصادم کی سیاست کے ذریعہ اپنے مکروہ عزائم چھپا رہی ہے ۔
فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فیصل واوڈا خود ایک کٹھ پتلی ہیں اور انہیں یہ وضاحت کرنی چاہیے کہ وہ کس کی ہدایت پر بھگوڑے بنے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم صفدر اپنے ضمیر کو شرم کے پانی سے دھوئیں اور عوام کے سامنے واضح کریں کہ وہ کس حیثیت سے عوامی نمائندے بنے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ہمیں احتجاج کا حق آئین نے دیا، وفاق تصادم کی سیاست اپنائے ہوئے ہے، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ن لیگ ہمیشہ پنجاب کارڈ کا استعمال کرتی آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کی ووٹنگ میں ہارس ٹریڈنگ کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا جو کہ جمہوریت کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دینے کے بعد زرداری اور شریف خاندان کے لئے اراکین پارلیمنٹ خریدنے کی راہ ہموار ہوئی ہے، یہ فیصلہ سیاسی مافیا کو فائدہ جبکہ ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچاتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب عدالتیں سیاسی مصلحت کا شکار ہوتی ہیں تو انصاف کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ عمران خان نے اس ہارس ٹریڈنگ کا قلع قمع کر دیا تھا، مگر اب کی صورت حال تشویشناک ہے۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے تیز ترین فیصلے نے سب کو حیران کیا جبکہ یہ فیصلہ عدالتی نظام کیلئے باعث شرمندگی رہے گا۔
انہوں نے وکلاءبرادری سے اپیل کی کہ پی ٹی ائی کا ساتھ دے کر اس غیر آئینی ترامیم کا راستہ روکیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست اپنائے ہوئے ہے،

مزید پڑھیں:  چاہے دو دن لگ جائیں ہر صورت ڈی چوک احتجاج کرنا ہے، عمران خان کی ہدایت