عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر

عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون داغ دیے

ویب ڈیسک: یمن اور حزب اللہ کے بعد اب عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون داغ دیے۔
عراق کے مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل پر ڈرون سے وار کیا۔
عراقی مزاحمتی گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی اسرائیلی علاقے پر پہلی مرتبہ جدید ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارے جنگجو اسرائیل کے خلاف ان جدید ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں پر اور بھی حملے کرتے رہیں گے۔ ان کی جانب سے ان حملوں کی شدت اسرائیل کے ہوش اڑا دے گی۔
اس سے قبل حوثیوں نے تل ابیب میں فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کیے تھے، جس کے بعد شیلٹرز کی طرف بھاگنے والے متعدد اسرائیلی بھی زخمی ہوگئے تھے، اب عراقمی مزاحمتی گروپ کی جانب سے حالیہ حملہ معاملات الجھا رہا ہے۔
یاد رہے کہ یمن اور حزب اللہ کے بعد اب عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون داغ دیے۔

مزید پڑھیں:  25اکتوبرکے بعد آئینی ترامیم میں مشکلات ہوں گی، بلاول بھٹو