پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے

پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم

ویب ڈیسک: پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے،
ڈینگی آگاہی مہم بارے پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے گئے۔
سیکریٹری ہیلتھ عدیل شاہ نے بتایا کہ موٹر وے پولیس کے تعاون سے جاری اس مہم کے دوران عوام کو بہتر طور پر آگاہ کیا جا سکتا ہے۔
سیکریٹری صحت نے بتایا کہ بی آر ٹی سٹیشنز اور بسوں میں مسلسل کمیونٹی آگاہی کے پیغامات چلاے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں اب تک 3 لاکھ 50 ہزار مچھر دانیاں تقسیم کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ حالات کنٹرول میں ہیں، ابھی تک صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 436 ہے، عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔
محکمہ صحت تمام تر وسائل بروئے کار لاکر ڈینگی سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کمیونٹی سطح پر عوام کے تعاون سے کامیاب مہم چلا رہے ہیں۔ مزید موثر لایحہ عمل کے ذریعے ڈینگی کا تدارک کر رہے ہیں۔
سیکریٹری ہیلتھ عدیل شاہ نے بتایا کہ موٹر وے پولیس کے تعاون سے جاری اس مہم کے دوران عوام کو بہتر طور پر آگاہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا کی مرضی سے آئینی ترمیم کی خراش تراش ہوچکی، عرفان صدیقی