اسرائیل عمران خان کے ذریعے

اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے: وزیر دفاع

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آور تھے، اب پھر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے۔
وزیردفاع نے مزید کہا کہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 126دن دھرنے کے بعد یہ آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی مزید مہم جوئی کا اس سے بھی سخت ردعمل آئیگا، پزشکیان