اسلام آباد میں فوج تعینات

پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع

ویب ڈیسک: پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245کے تحت اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی
وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے تھے جس کے بعد فوجی دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج نے گشت شروع کردیا ۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  فوج طلب ، اسلام آباد پر دھاوا بولنے نہیں دیں گے: وزیرداخلہ

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاتھا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245کے تحت کی گئی ہے۔
اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے فوج کی معاونت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا تھا۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی ۔
کانفرنس کی سکیورٹی ڈیوٹی 5 تا 17 اکتوبر فوج کے سپرد کی گئی ہے، اسلام آباد میں رینجرز پہلے ہی تعینات ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ کی تیاری، خام تیل 5فیصد مزید مہنگا