وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچ گیا،شیلنگ سےکئی کارکن زخمی

ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ موٹروے پر پتھر گڑھ کے مقام پر پہنچ گیا،پولیس کی شیلنگ سے کئی کارکن زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر شیلنگ اور راستوں کی بندش کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
قبل ازیں علی امین گنڈا پور کا قافلہ دو گھنٹے سے زائد برہان انٹرچینج کے قریب پھنسا رہاجہاں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ناکہ توڑنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ۔
تصادم کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے کارکنوں پر بے تحاشہ شیلنگ کی جارہی ہے جبکہ بھی فائرنگ کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے ۔

مزید پڑھیں:  لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں ایران نے حملہ کیا، گوتریس