صوابی میں فائرنگ کا تبادلہ

صوابی میں فائرنگ کا تبادلہ ،پولیس اہلکار زخمی ، منشیات فروش ہلاک

ویب ڈیسک: صوابی میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں منشیات فروش ہلاک ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صوابی پولیس کی نفری گشت پر تھی کہ بدنام زمانہ آئس فروش اشفاق عرف اشفاقے سکنہ بنگلادیش مانیری سے آمناسامنا ہو گیا۔
ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل مراد زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او تھانہ صوابی سب انسپکٹر الطاف خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اس دوران جوابی کارروائی میں مذکورہ ملزم ہلاک ہو گیا۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے فیصلہ: پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظور ی کا امکان