پاک فوج کو اختیارات مل گئے

اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں تعیناتی کے بعد پاک فوج کو گرفتاری اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کے اختیارات مل گئے ۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر دیا جس کے تحت فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کریں گے۔
فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے بھی اختیارات دئیے گئے ہیں ،مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ کی بھی اجازت ہو گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔ شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس کی عدم موجودگی میں فوجی اہلکار جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کر سکتے ہیں۔
گزشتہ روز وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے تھے جن کے تحت فوجی دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرا ن خان سیاسی کفن پر آخری کیل ٹھونک رہے ہیں، فیصل واوڈا