اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد

صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے نمائندے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد کیا گیا۔
صحافی اللہ نور وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران فوٹیج بناتے ہوئے پولیس نے مجھ پر تشدد کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس کو بتایا بھی کہ میں صحافی ہوں، پھر کارڈ چیک کیا گیا لیکن اس کے باوجود مجھے مارا۔
صحافی اللہ نور وزیر نے کہا کہ اس دوران پولیس نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ صحافی ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔
صحافی اللہ نور وزیر نے بتایا کہ میرے ہاتھ میں شدید درد ہو رہا ہے، پولیس نے ڈنڈوں سے مجھے مارا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے میرے ساتھ انتہائی غیر زمہ دارنا سلوک کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مشرق ٹی وی کے نمائندے اللہ نور وزیر پر پولیس کاتشدد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف