وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلئَے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا گیا۔
مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 24گھنٹے میں علی امین گنڈاپور کو بازیاب نہ کرایا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت سپیکر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا. جس میں اہم فیصلے ہوئے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو ہوئی.
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں، اس کے بعد احتجاج کی کال دے دی جائے گی۔
پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ ہم آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ کو پبلک کیا جائے۔
اسد قصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گرفتار کارکنوں اور ایم پی ایز کو بھی رہائی کیا جائے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت کرتے ہیں، پوری قوم فلسطین کے ساتھ ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آئینی ترامیم کے معاملے پر واضح موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی اور سینیٹ کی تمام کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ ترامیم پاس ہوگئیں تو شہریوں کے بنیادی حقوق معطل ہوجائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، وہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچنے کے بعد سے لے کر اب تک لاپتہ ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا