وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج

وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج، مقامی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک: وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج شروع کر دیا گیا، اس دوران مقامی ورکرز و اراکین صوبائی اسمبلی سڑکوں پر نکل آئے، اور خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پہنچ گئے۔
وزیراعلی گمشدگی کیخلاف پشاور میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی فوری رہائی کا مطالبہ ک یا جانے لگا۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء کر رہے تھے۔
مظاہرین نے موقع پر پنجاب حکومت کی نہتے ورکروں پر شیلنگ اور ان پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کارکنان نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، پرامن مظاہرین پر ظلم و بربریت کی انتہاء کی گئی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کے شرکاء پر تشدد کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
تحریک انصاف کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی چوک پہنچ گئے اور وہاں سے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے لیکن گیٹ بند تھا، انہوں نے اس دوران ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا اور اندر داخل ہو گئے۔
کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائی کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید