کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین

کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: کراچی میں ہونے والے دشتگرد کارروائی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان اور چین مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی پاک چین پائیدار دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک اپنی چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔
ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے عبرت ناک انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ چینی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور پاکستان اور چینی شہریوں کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کو اعادہ کرتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کراچی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان اور چین مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا