کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار

کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار، 80 کلو بارود استعمال ہوا، رپورٹ

ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار دیدیا گیا، اس حوالے سے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکہ میں 80 کلو بارود استعمال ہوا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریبی چینی شہریوں پر ہوئے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، رپورٹ میں کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار دیدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دھماکہ میں 70 سے 80 کلوگرام مواد استعمال کیا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی بم ڈسپوزل سکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق دھماکا گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔
خصوصی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ خود کش حملہ غیر ملکیوں کے وفد پر ہوا، اور اس دھماکے میں 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دھماکہ میں تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔
دھماکے میں تقریباً 70 سے 80 کلو گرام کمرشل دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور گاڑی میں دھماکا خیز مواد لے کر سوار تھا اور چینی باشندوں کو قریب آتے دیکھ کر گاڑی ان سے ٹکرا دی۔

مزید پڑھیں:  بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت، 25 افراد شہید