ویب ڈیسک: بٹگرام میں زیرحراست 20سالہ لڑکی زیادتی کا شکار ہونے کا واقعہ کے باعث جیل سپرنٹنڈنٹ معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے جبکہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے آفس میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ادھر جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا نے بٹگرام سب جیل زیادتی کیس کا معاملہ پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جبکہ اس دوران جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروالی ہے تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ بٹگرام میں زیرحراست 20سالہ لڑکی زیادتی کا شکار ہونے کا واقعہ کے باعث جیل سپرنٹنڈنٹ معطل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments