کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت

کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت، خودکش حملہ آور قافلے کا انتظارکررہا تھا

ویب ڈیسک: کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت سامنے آ گئیں، اس دوران جہاں گاڑی کی معلومات کے حصول کیلئے کوششین جاری ہیں وہیں دیگر رپورٹ بتاتی ہیں کہ خودکش حملہ آور قافلے کا انتظارکررہا تھا۔
تفتیشی ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ کار سوار خودکش حملہ آور غیر ملکیوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا، قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی، کار میں چونکہ ممکنہ طور پر بارود تھا اس لئے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
ائیرپورٹ کے قریب غیرملکیوں کے قافلے پر ہونیوالے حملےکی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی جبکہ کار کی نمبر پلیٹ، انجن اور چیسز نمبرحاصل کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کا انتظار کر رہا تھا، اس دوران جوںہی قافلہ پہنچا، کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کر کے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت سامنے آ گئیں، اس دوران جہاں گاڑی کی معلومات کے حصول کیلئے کوششین جاری ہیں وہیں دیگر رپورٹ بتاتی ہیں کہ خودکش حملہ آور قافلے کا انتظارکررہا تھا۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری