خیبرپختونخوا ہاؤس سیل

اجازت کے بغیر تعمیرات، خیبرپختونخوا ہاؤس سیل

ویب ڈیسک: سی ڈی اے نے اجازت کے بغیر تعمیرات پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کر دیا گیا۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، اس دوران خیبرپختونخوا ہاؤس میں بغیر اجازت تعمیرات کی گئیں، اس دوران خیبرپختونخوا ہاؤس میں تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا۔
سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کے اے اور بی بلاک کو سیل کیا گیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کے پی ہاوس کے سی بلاک میں فیملیز رہائش پذیر ہیں، اس لئے سی بلاک کو سیل نہیں کیا گیا، انہیں‌ بلاک خالی کرانے کا نوٹس دے دیا گیا ہے تاہم کے پی ہاؤس میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کمروں کو بھی سیل کر دیا گیا۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاؤس سیل کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ ‘
یاد رہے کہ سی ڈی اے نے اجازت کے بغیر تعمیرات پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کر دیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، اس دوران خیبرپختونخوا ہاؤس میں بغیر اجازت تعمیرات کی گئیں، اس دوران خیبرپختونخوا ہاؤس میں تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکی مراعات کی پیشکش