ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل

ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکی مراعات کی پیشکش

ویب ڈیسک: ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکی مراعات کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر امریکہ اسرائیل کو مراعات دے گا۔
امریکہ کی جانب سے اسرائیل پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ اہداف اے، بی، سی کو نشانہ نہ بنائے اور مخصوص اہداف نشانہ بنائے تو امریکا اسے مراعات دے گا۔
یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایران میں قابل قبول اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو سفارتی تحفظ اور فوجی پیکج بھی دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی پیشکش پر اسرائیلی حکام نے جواب میں کہا ہے کہ ہم امریکا کی بات کو اہمیت دیتے ہیں تاہم اسرائیلی شہریوں کی حفاظت پر بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیلی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایران کے اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکی مراعات کی پیشکش کا انکشاف اب کی بار سامنے آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا