علی امین گنڈاپور بتائیں روپوشی

علی امین گنڈاپور بتائیں روپوشی کا ڈرامہ کیوں رچایا، رانا ثناء اللہ/عطاتارڑ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ نے اپنے مختلف بیانات میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بتائیں روپوشی کا ڈرامہ کیوں رچایا، پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ لیڈر روپوش ہو جائے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ڈرامہ ہے، پوری پی ٹی آئی اس ڈرامے پر لگی تھی کہ وزیراعلیٰ مسنگ پرسن ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے، اور یہ چاہتے ہیں کہ ملک بحران سے نہ نکلے، جبکہ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ڈرامہ ناکام ہو رہا ہے تو اسمبلی میں سپیچ کرائی۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ لیڈر روپوش ہو جائے اور کارکنان کو چھوڑ دے، علی امین گنڈاپور بتائیں انہوں نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا، کمپین شروع کی گئی کہ علی امین کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ نے اپنے مختلف بیانات میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بتائیں روپوشی کا ڈرامہ کیوں رچایا، پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ لیڈر روپوش ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا