ایرانی جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی

ایرانی جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نواز دیاگیا

ویب ڈیسک: اسرائیل پر حملے کی نگرانی کرنے پر ایرانی جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرو سپیس ڈویژن کے سربراہ امیر علی حاجی زادے کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز ’نشان فتح‘ سے نوازا۔
ذرائع کے مطابق ’نشان فتح‘ کسی عسکری کامیابی پر دیا جانے والا ایران کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔
اس اعزاز کے دیئے جانے کا آغاز 1980 کی دہائی کی ایران عراق جنگ کے بعد ہوا اور اب تک یہ اعزاز چند ہی لوگوں کو دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل پر حملے کی نگرانی کرنے پر ایرانی جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا۔
ایران نے اسرائیل پر 190 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ تھا کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، وسطی کرم میں ایف سی کے شہید 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا