پاکستان کے کھلے دشمن ہیں

اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے دھماکوں پر گہرا صدمہ اور دکھ ہوا، اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، یہ قطعی پاکستانی نہیں ہو سکتے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چینی قیادت اور چین کے عوام بالخصوص متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں، اس اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، ان کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اجازت کے بغیر تعمیرات، خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاکس سیل