گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے

علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل ناقابل سماعت قرار

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کر دی۔
یاد رہے کہ اپیل میاں عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی، دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں، وہ وفاق کیخلاف عوام کو اُکسا رہے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روکنے کیلئے علی امین کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال