بانی پی ٹی آئی کی رہائی

بانی پی ٹی آئی کی رہائی منزل، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی منزل ہے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ یہ باتیں انہوں نے اجلاس میں بتائیں۔
وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔
اراکین اسمبلی نے کامیاب احتجاج پر علی امین گنڈاپور کو روایتی پگڑی پہنائی، انہوں نے خطاب میں سب کا شکریہ ادا کیا اور احتجاج میں خود پر گزرنے والے واقعات سے انہیں آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہماری پُرامن تحریک آگے بھی جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کیا اس پر مکمل عمل درآمد کیا، اپنا ہدف حاصل کیا، جبر، تشدد اور شیلنگ کے باوجود ڈی چوک اسلام آباد پہنچے۔
وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہم پر ظلم کیا، مجھ پر اور کے پی ہاؤس پر حملہ کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری منزل ہے، گرفتار پارٹی کارکنوں کی رہائی کیلئے لیگل ٹیم بنالی ہے۔
اراکین اسمبلی نے کامیاب احتجاج پر علی امین گنڈاپور کو روایتی پگڑی پہنائی، انہوں نے خطاب میں سب کا شکریہ ادا کیا اور احتجاج میں خود پر گزرنے والے واقعات سے انہیں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو صوابدیدی فنڈز استعمال سے روک دیا