کے پی ہاوس سیل کرنا غیرقانونی

کے پی ہاوس سیل کرنا غیرقانونی ہے، عدالت جائیںگے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی ہاوس سیل کرنا غیرقانونی ہے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کے پی ہاوس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے، یہ فسطائیت کی انتہا ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کے پی ہاوس خیبر پختون خوا حکومت کی ملکیت ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اس سے پہلے بھی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لئے خیبرپختونخوا ہاوس پر دھاوا بولا گیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی، اب ایک بار پھر اقدام کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکمران خیبر پختون خوا حکومت کے خلاف فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کررہی ہے، ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی ہاوس سیل کرنا غیرقانونی ہے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام میں زیرحراست 20سالہ لڑکی زیادتی کا شکار،جیل سپرنٹنڈنٹ معطل