جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل

جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم کے پیش نظر جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14،15،16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔
راولپنڈی اور اسلاما آباد میں عام تعطیل کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاوس میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری