دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ

کراچی دھماکہ، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقات میں دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی دھماکے کی تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ میں 6 سے 8 نمبر مشکوک قرار پائے جس کے بعد مشکوک نمبروں کے کوائف کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔ اس شبے میں خاتون سمیت متعدد افراد حراست میں لئے گئے ہیں جبکہ چینی انجینئرز کے بارے میں جن افراد کو بھی معلومات تھیں انہیں بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے لیے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔
کراچی دھماکہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقات میں دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سفاک اسرائیلی فوج نے مسجد اور سکول پر بارود برسادیا، 24فلسطینی شہید