خسرے کی وبا پھوٹ پڑی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں رواں ہفتے خسرے کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں سب سے زیادہ 21کیسز باجوڑ ڈی ایچ کیو خار سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق باجوڑ اور پشاور میں 21،21 کیسز، شانگلہ میں 20 کیسز، ڈی آئی خان میں 17 کیسز اور مالاکنڈ میں خسرہ کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ بنوں اور لوئر دیر میں 10، لوئر کوہستان میں 6 اور صوابی میں خسرہ کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کا وزیراعلی کل سے گمشدہ ہے، سپیکر رولنگ دیں، ڈاکٹر امجد