علیمہ اور عظمیٰ خان مزید 2

علیمہ اور عظمیٰ خان مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔
انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی۔
انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس نے مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ اور عظمیٰ نے کارکنوں کو بھڑکایا جو پولیس پر حملہ آور ہوگئے، مزید بتایا کہ جو کچھ ہوا اس میں قریباً 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ سارا کچھ ایک سازش کے تحت ہوا، مزید تفتیش کی ضرورت ہے، دونوں خواتین ملزمان سے ابھی تک میگا فون برآمد ہوا ہے۔
پی ٹی آئی وکلا نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس برآمدگی کا نہیں بلکہ حبس بے جا میں رکھنے کا ہے۔
عدالتی بیلف کے زریعے دونوں خواتین کو تھانے سے بازیاب کرایا گیا، دونوں خواتین نہتی ہیں، ویڈیوز موجود ہیں۔
پی ٹی آئی وکلا نے کہا کہ دونوں خواتین کو اسی لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ انکا تعلق عمران خان سے ہے۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے دونوں خواتین کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر سے شروع، وزیراعلیٰ غیر حاضر ڈکلیئر