لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشار میں سہولیات

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشار میں سہولیات کا فقدان، مریضوں کو مشکلات

ویب ڈیسک: لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشار میں سہولیات کا فقدان پورے عروج پر پہنچ گیا ہے، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، جبکہ دوسری طرف انتظامہ صرف رعب جھاڑنے میں مصروف رہتی ہے۔
ناکافی سہولیات کے حوالے سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک یک بیڈ پر تین تین مریضوں کو رکھا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں جہاں دیگر عوام دکھائی دے ر ہے ہیں وہیں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث سہولیات اس کے مقابلے میں کم نظر آرہی ہیں۔
مریضوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی کے باعث مناسب دیکھ بھال نہیں ہورہی، اس موقع پر مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے حکومت اور مشیر صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایک مریض کے ریمار دار نے کہا کہ ہسپتال میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو مناسب علاج مل سکے، یہاں ڈاکٹر سے زیادہ دیگر پیرامیڈیکس سٹاف نخرے دکھاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے انتظامات کئے جائیں تاکہ اس وباء سے مزید نقصانات کو روکا جا سکے۔
سہولیات کی کمی کے حوالے سے ہسپتال ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ایمرجنسی وارڈ کی ہے، ڈینگی وارڈ کی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ رش کی وجہ سے ایک بیڈ پر دو مریض کچھ دیر کے لیے داخل کئے جاتے ہیں۔
ہسپتال ترجمان نے کہا کہ ہمارے لئے اہم بات مریض کو دوسرے ہسپتال ریفر کرنے کی بجائے ایمرجنسی علاج مہیا کرنا ہے، ہم توقعات سے زیادہ سروسز دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر مریض کوعلاج معالجہ کی سہولت دینا ہمارا فرض ہے، ڈینگی کے کے لئے الگ وارڈ مختص ہے، جس میں اس وقت 10 مریض داخل ہیں۔
ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ سٹاف کی کمی ہے، بھرتیوں پر پابندی ختم ہوتے ہی 300 نرسز کو ہائیر کریں گے۔
یاد رہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشار میں سہولیات کا فقدان پورے عروج پر پہنچ گیا ہے، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے.

مزید پڑھیں:  حماس کو قیدی فوری طور پر رہا کرنے چاہئیں، میتھیو ملر