آئینی ترامیم ایس سی او کانفرنس

آئینی ترامیم ایس سی او کانفرنس کےبعد پیش کیے جانے کاامکان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کانفرنس کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 15اور 16اکتوبر کو منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایس سی او اجلاس کے فوری بعد بلائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے سیاسی جماعتوں کی بھرپورمشاورت سے آئینی ترامیم لائی جائیں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں باقاعدہ بحث اور اتفاق رائے کے بعد آئینی ترمیم پر ووٹنگ ہو گی۔
دوسری جانب گزشتہ روز ایوان صدر میں بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تنظیم کے بغیر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتا، مجوزہ ترمیم کیلئے جے یو آئی نے 80فیصد مسودہ تیار کر لیا ہے، جلد مذاکراتی ٹیم کے حوالے کر دیں گے۔
آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کئے جانے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع