دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی سماعت آج، نوٹس جاری

ویب ڈیسک: دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی، جس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا۔
چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی 3 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت کے حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرپرسن واپڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
عدالت نے سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید اور انور مقصود اور مخدوم علی خان کو طلب کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وفاقی حکومت نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی رقم مانگ لی تھی۔
اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیمز فنڈ کی مد میں 20 ارب روپے سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے ڈیمز فنڈ کی رقم سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق طے کرنے کا عندیہ دیا تھا ، تاہم اب وفاقی حکومت نے ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کا مطالبہ قبل ازین سماعت میں‌کر دیا تھا۔
سماعت کے حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرپرسن واپڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال