سازشی ذہنیت والوں کو گھر

ایس سی او اجلاس کیلئے تیاریاں مکمل، سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اعلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے تیاریاں مکمل، سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے، انہیں رخنہ ڈالنے کا بھی موقع نہیں ملے گا-
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایس سی او اجلاس خوش اسلوبی سے آگے چلے گا، اس دوران تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم عوام کو ملک کی عزت کا خیال کرنا چاہئے، سازشی ذہنیت والوں کو گھربیٹھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں سربراہان مملکت آئیں گے، ہم مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم نے رات کو دورہ کر کے استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت 12 ممالک کے سربراہان پاکستان آ رہے ہیں، ان کے آنے سے پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا، اور سب سے بڑی کر اعزاز کی بات ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کو ملنا ہے۔ اس حوالے سے تمام تر سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، فوج، رینجرز اور پولیس تعینات رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لوگوں کو ملکی عزت کا خیال رکھنا چاہئے، جبکہ سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے ، انہیں رخنہ ڈالنے کا بھِ موقع نہیں مل پائَے گا۔

مزید پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا