ذیلی کمیٹی تشکیل

آئینی ترامیم کے مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترامیم کے مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
پارلیمانی خصوصی کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی نے مجوزہ مسودہ پیش کردیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر، علی ظفر، عمر ایوب جبکہ اسد قیصر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں فاروق ستار، امین الحق، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز الحق، اعظم نذیر تارڑ اور عرفان صدیقی سمیت دیگر سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔ اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
پارلیمانی خصوصی اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جو کہ مخصوص کمیٹی کو رپورٹ دے گی، اور خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جے یو آئی نے بھی مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ ڈرافٹ پر اجلاس زرداری ہاؤس میں ہو گا۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی آئینی عدالت کو ترجیح سمجھا، یہ آئینی ترمیم عدالت پر حملہ ہر گز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او کانفرنس،بھارت سمیت مختلف ممالک کےوفود پاکستان پہنچ گئے