منی بجٹ کا امکان

ملک میں90ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ کا امکان

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریوینو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درپیش 90ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باعث منی بجٹ لانے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ۔
ذرائع کے مطابقریونیو شارٹ فال کے پیش نظر متوقع منی بجٹ کے تحت 130ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے اور اگر اضافی ریونیو حاصل نہیں ہوپاتا تو اس صورت میں رواں مالی سال منی بجٹ آنے کا امکان ہے۔
مشروبات یا شوگر ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس سے حکومت کو ماہانہ دو اعشاریہ تین ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
اس کے علاوہ، مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس سے ماہانہ دو ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے ماہانہ ساڑھے تین ارب، کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس سے ماہانہ ایک ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم