عمران خان کی ملاقات سے مشروط

پی ٹی آئی کا احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ عمران خان کی ملاقات سے مشروط

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 15اکتوبر کو احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقات سے مشروط کردیا ہے ۔
اس حوالے سے گزشتہ رات پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔
کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے، سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق پریشانی لاحق ہے۔ ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔
اجلاس میں شریک پارٹی قیادت اور سینئر رہنمائوں نے احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی۔
ارکان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی وزیراعظم کی 11سال بعد پاکستان آمد، پرتپاک استقبال