دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

ویب ڈیسک: غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ،گلاسگو اور آئرلینڈ میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے فنڈنگ اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
فرانس میں فلسطینیوں اور لبنانیوں سے اظہار یکجہتی کی گئی، پیرس میں سیکڑوں افراد غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکلے ۔
سوئیڈن میں بھی فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کے حملے رکوانے کے لیے احتجاج کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرین نے حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری طور پر غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنیکا مطالبہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبہ میں 26ہزار پرائمری سکولوں کی احتجاجاً تالابندی کا اعلان