عمران خان سے ملاقات کی درخواست

عمران خان سے ملاقات کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ملنے کی درخواست دی ہے ۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آخری بار ہمارے وکلا کی عمران خان سے ملاقات 3اکتوبر کو ہوئی، فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ، جس پر عدالت نے عمران خان سے ہمشیرہ نورین نیازی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار نے بھارتی باہمی ملاقات کی درخواست کا بیان مسترد کر دیا