اقوام متحدہ کی امن فوج کو نکالنے

نیتن یاہو کالبنان سے اقوام متحدہ کی امن فوج کو نکالنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کو نکالنے کا مطالبہ کردیا۔
ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ یونی فل افواج کو لبنان کی سرحد سے نکل جانے کا کہہ چکی ہے تاہم یونی فل افواج وہاں سے نہیں گئیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونی فل افواج کو فوری لبنان کی سرحد سے ہٹایا جائے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یونی فل افواج حزب اللہ کو انسانی ڈھال مہیا کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے جنگ ،امریکہ کا اسرائیل کے دفاع کا فیصلہ