سروس ٹریبونلز اور جیل قوانین میں

سروس ٹریبونلز اور جیل قوانین میں تبدیلیوں کی منصوبہ بندی، مجوزہ مسودہ پیش

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے سروس ٹریبونلز اور جیل خانہ جات کے قوانین میں ترامیم لانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں قوانین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ آج ان ترامیم کو اسمبلی کے اجلاس میں بحث کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سروس ٹریبونلز کے قانون میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ امور چلانے میں پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے قانون میں ترمیم کیلئے پیش کی گئی سفارشات اور تجاویز کو محکمہ قانون اور خزانہ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد صوبائی کابینہ سے بھی منظور کرلیا گیا ہے۔
سروس ٹریبونلز اور جیل قوانین میں تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے حتمی مرحلے کیلئے یہ ترامیم اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود اور دوسرے امور کی انجام دہی کیلئے جیلوں کے قانون میں بھی تبدیلی تجویز کی گئی ہے۔
یہ تجاویز بھی صوبائی کابینہ سے منظور کی گئی ہیں اور دوسرے مرحلے میں اس کو اسمبلی ممبران کی بحث کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں دونوں مسودے ٹیبل ہونے کے بعد چند روز میں یہ منظوری کیلئے ایوان کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ قوانین میں نئی ترامیم شامل کرنے کے بعد محکمہ جاتی طور پر رولز اور ریگولیشن میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  آٹے کے بعدگھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ